ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بالاصاحب کی یادمیں منعقدہ میں فڑنویس کے سامنے شیوسینکوں کی نعرے بازی کہا؛ ’مہاراشٹر میں شیوسینا کی سرکار‘

بالاصاحب کی یادمیں منعقدہ میں فڑنویس کے سامنے شیوسینکوں کی نعرے بازی کہا؛ ’مہاراشٹر میں شیوسینا کی سرکار‘

Sun, 17 Nov 2019 18:42:15    S.O. News Service

ممبئی،17نومبر(آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کی یادمیں منعقدہ پروگرام میں شیوسینا کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بھی خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔پروگرام میں شامل ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو واپس آتے وقت شیو سینکوں کی جانب سے نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔غور طلب ہے کہ اتوار کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے فڑنویس نے بالاصاحب کے خودداری کے پیغام کا ذکر کیا تھا جس کا شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے بھی دو ٹوک جواب دیا تھا۔

ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقد ہ پروگرام میں سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس پہنچے تھے۔بالاصاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد جب فڑنویس پروگرام کے  مقام سے واپس جا رہے تھے، تبھی انہیں شیو سینکوں کی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا، کارکنان ان کے سامنے نعرے لگا رہے تھے’حکومت کس کی؟ شیوسینا کی‘۔

بتا دیں کہ پروگرام میں فڑنویس کے علاوہ پنکجا منڈے اور ونود تاوڑے میں شامل ہوے۔اس سے پہلے دیویندر فڑنویس نے شیوسینا پر طنز کستے ہوئے اتوار کو ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بالاصاحب کی خودداری کا پیغام دینے کی بات کہی تھی۔اس کا جواب شیوسینا کے لیڈرسنجے راوت نے شیواجی پارک میں دیا۔انہوں نے کہا تھا کہ سینا کو کوئی خودداری اور سمجھداری نہ سکھائے۔انہوں نے دعوی کیا کہ شیوسینا جلد ہی حکومت بنائے گی اور بالاصاحب سے سینا کا سی ایم بنانے کا جو وعدہ کیا گیا تھا، اسے پورا کیا جائے گا۔
 


Share: