ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے پی ایم سی الیکشن میں جیت کا جشن۔۔۔ کانگریسی کارکنان کا بی جے پی امیدوار پر حملہ

اے پی ایم سی الیکشن میں جیت کا جشن۔۔۔ کانگریسی کارکنان کا بی جے پی امیدوار پر حملہ

Sun, 15 Jan 2017 15:43:37    S.O. News Service

موڈبدری 15/جنوری (ایس او نیوز)یہاں اے پی ایم سی الیکشن میں کانگریس کی جیت کا جشن منانے کے دوران مبینہ طور پر کانگریسی کارکنان نے ہارنے والے بی جے پی کے امیدوار پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔

 موصوولہ خبروں کے مطابق جب اگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے انتخاب میں کلموندکوڑ حلقے سے کانگریسی امیدوارچندراہاس سانل کی جیت کا اعلان ہوا تھا تو کانگریسی کارکنان نے پرجوش جلوس نکالا جس میں نعروں کے ساتھ پٹاخہ بازی بھی ہوئی۔اس دوران بی جے پی کے شکست خوردہ امیدوار ویلیرین کوٹینھونے پولیس سے اپنی شکایت میں ا لزام لگایاہے کہ جب وہ موٹر بائک پر اپنے دوست کے ساتھ ہوسبیٹو کے مقام پر بائک سے گزررہاتھا تو جلوس میں شامل کانگریسیوں نے اسے گندی گندی گالیاں دیں اور اس پر جان لیوا حملہ کیا۔ زخمی کوٹینھو کو سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امدادکے بعد مزید علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مرتبہ اسی الیکشن میں کوٹینھونے کانگریس کا رکن ہونے کے باوجود بی جے پی کی حمایت سے جیت حاصل کی تھی اور اس مرتبہ وہ بی جے پی کا ہی امیدوار بن گیا تھا۔ 

 دوسری کانگریسی کارکنان کا الزام ہے کہ جب جیت کاجلوس گزررہاتھا تو کوٹینھو نے مداخلت کرتے ہوئے جلوس کو روکنے کی کوشش کی اورکانگریسی کارکنان کو گندی گالیاں دی جس پر جلوس کے شرکاء اور ویلیرین کوٹینھو کے بیچ جھڑپ ہوگئی۔پتہ چلا ہے کہ اس سلسلے میں کانگریسی کارکنان کی طرف سے بھی پولیس کے پاس جوابی شکایت درج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ٹاون پولیس نے کوٹینھو کی شکایت کی بنیاد پر اس پر جان لیوا حملے کے لئے چندراہاس سانل،جیارام بنگیرا، سنتوش شیٹی،چیتن اور دیپک کو ملزم بنایا ہے۔


Share: