ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے آئی بی اے نے ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کو مکمل رکنیت دی

اے آئی بی اے نے ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کو مکمل رکنیت دی

Wed, 21 Dec 2016 15:13:24    S.O. News Service

نئی دہلی ،20دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی باکسنگ میں ہندوستان کی واپسی آج مکمل ہو گئی جب اے آئی بی اے نے نو تشکیل شدہ ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کو اتفاق رائے سے مکمل رکنیت دے دی۔کھیل میں چار سال کے انتظامی عدم استحکام کے بعد بی ایف آئی کے انتخابات ستمبر میں ہوئے تھے۔سوئٹزرلینڈ میں اے آئی بی اے کے 70برس پورے ہونے کی تقریب کے موقع پر اجلاس میں حصہ لینے گئے بی ایف آئی صدر اجے سنگھ نے کہا کہ اے آئی بی اے نے متفقہ طور پر ہندوستان کو مکمل رکنیت دے دی ہے۔بی ایف آئی کو وزارت کھیل سے منظوری مل چکی ہے لیکن ہندوستانی اولمپکس یونین سے منظوری کا انتظار ہے۔اے آئی بی اے نے 2012میں ہندوستانی میچیور باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔انتخابات میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے اسے بعد میں معطل کر دیا گیا۔باکسنگ انڈیا کا قیام 2014میں ہوا لیکن 2015میں ریاستی اکائیوں کی طرف سے عدم اعتمادکی قراردادمنظور ہونے کے بعد اسے رد کر دیا گیا۔اس کے ایک سال بعد ستمبر میں اے آئی بی اے اور وزارت کھیل کے مبصرین کی موجودگی میں بی ایف آئی کے انتخابات ہوئے۔انتخابات کے بعد بی ایف آئی نے خواتین اور مردوں کی قومی چمپئن شپ کا انعقاد کرایا۔


Share: