ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایودھیا کے لوگ مندر مسجد تنازع کا حل جلد چاہتے ہیں

ایودھیا کے لوگ مندر مسجد تنازع کا حل جلد چاہتے ہیں

Sat, 24 Nov 2018 11:30:25    S.O. News Service

ایودھیا 24 نومبر  (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایودھیا میں بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعات کی وجہ سے ہونے والے ہنگامے اور دہشت کے سبب پریشان یہاں کے لوگ اب اس معاملے کا حل جلد چاہتے ہیں۔ ٹریڈر س یونین کے رہنما کے اوم پرکاش گپتا کا کہنا ہے کہ 25 نومبر کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سے یہاں دھرم سبھا کا جو انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے اجتماعات اب یہاں نہیں ہونا چاہئے کیونکہ عام لوگوں کو اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوھیا کا تنازعہ کا جلد حل ہو۔ رام مندر کا معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے۔اس پر سیاست پر نہیں ہونی چاہئے۔کافی عرصہ کے بعد اٹھنے والے اس پریشانی سے تنگ آکر اب آیودھیا کے باشندوں کا خیال ہے کہ اس تنازع کا حل جتنی جلدی نکلے گا ان کی زندگی اتنی ہی نارمل ہوجائے گی ۔ اس طرح کے انعقاد سے عام آمد و رفت پر پابندی اور تجارت ٹھپ کے علاوہ کے انہونی کا خوف لوگوں کی عادت سی بن گئی ہے۔


Share: