ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم سی آئی کی منسوخی کے اقدام کی مخالفت،بلگاوی میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن ارکان کا مظاہرہ 

ایم سی آئی کی منسوخی کے اقدام کی مخالفت،بلگاوی میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن ارکان کا مظاہرہ 

Thu, 17 Nov 2016 11:56:18    S.O. News Service

بلگاوی۔ 16نومبر (ایس او نیوز) انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم ا ے ) نے میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی ) کو منسوخ کرتے ہوئے مجوزہ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی ) لانے مرکزی حکومت کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے ۔ آئی ایم اے کی بیلگاوی برانچ کے ارکان اپنے کلینکس اور اسپتالوں میں ہنگامی خدمات متاثر کئے بغیر باہر آگئے اور اس قدم کے خلاف احتجاج کیا۔ آئی ایم اے بیلگاوی شاخ کے صدر راجیش لاتکر اور سکریٹری انل پاٹل کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ بعدازاں انہوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔انل نے کہا کہ آئی ایم اے ' این ایم سی کے ذریعہ ایم سی آئی کو تبدیل کرنے کی مخالف ہے تاہم پیشہ واریت کی خود اختیاری پر کسی بھی مفاہمت کے بغیر ایم سی آئی ایکٹ میں مناسب ترمیم کی مخالفت نہیں کی جائے گی۔ ان کے دیگر مطالبات میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت معاوضہ پر پابندی ' لائسنس راج کو برخواست کرنے ترمیمات ' کلینکل اسٹابلشمنٹ ایکٹ میں واحد ڈاکٹر کے کلینکس کو استثنیٰ ' عصری طب اور دیسی نظام کو غیر سائنٹفک طریقہ سے ملانے کو روکنا ' پی سی پی اینڈ ڈی ٹی ایکٹ کے تحت مخصوص اسقاط حمل کروانے پر ہی سزا شامل ہے ۔ آئی ایم اے نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ تشدد سے ڈاکٹرس اور پرائیویٹ اسپتالوں کو روکنے مرکزی قانون لایا جائے ۔پرائیویٹ نگہداشت صحت کا شعبہ 85فیصد آبادی کی ضروریات کو پورا کررہا ہے تاہم کارپوریٹ شعبہ کی حمایت میں نامنصفانہ قواعد لاتے ہوئے اس سسٹم کو کچلا جارہا ہے ۔


Share: