ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایس پی میں گھمسان اور پارٹی آفس پر قبضے کی لڑائی کے درمیان اکھلیش یادو کا نیا ہیڈ کوارٹر تیار

ایس پی میں گھمسان اور پارٹی آفس پر قبضے کی لڑائی کے درمیان اکھلیش یادو کا نیا ہیڈ کوارٹر تیار

Mon, 09 Jan 2017 23:34:39  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو،9/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے دو خیموں میں تقسیم ہونے کے بعد دونوں گروپوں میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر قبضے کو لے کر تناتنی کا ماحول ہے۔اتوار کو ملائم سنگھ ایس پی ہیڈکوارٹر پہنچے اور وہاں پر تالا لگا کر چابیاں لے کر دہلی چلے گئے۔ایسے میں لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے اندر پورچ سیاسی منظرنامہ کو تبدیل کرنے کی قواعد میں لگا اکھلیش خیمہ انتخابی تیاریوں کے لحاظ سے اپنے لیے نئے پارٹی ہیڈ کوارٹرکی تعمیر میں مصروف ہے۔سماج وادی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر سے محض کچھ ہی فٹ کے فاصلے پر ایک انتہائی پرکشش دو منزلہ بنگلہ ہے، اکھلیش حامی اب اسی کو اپنے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ڈارک وک انٹیریئر اور ماربل کے فلور والی چھت والی یہ خوبصورت سفید عمارت اکھلیش یادو کے نئے کنٹرول ٹاور کے طور پر سامنے آئی  ہے۔عمارت کی تعمیر نو سے وابستہ اکھلیش یادو کے قریبی ذرائع نے کہا کہ پورا تعمیراتی کام عمارت سازی کے فن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ دونوں خیموں کے الگ الگ پاس میں کام کرنے کے لحاظ سے یہ مناسب ہے اور ساتھ میں نیتا جی اور اکھلیش خیمے کے درمیان بنیادی ربط برقرار رکھنے کے لحاظ سے بھی یہ ایس پی ہیڈ کوارٹر کے پاس ہے۔حالانکہ موجودہ سیاسی حالات بتاتے ہیں کہ یہ ربط تو اب ٹوٹ گیا ہے۔یہ نئی عمارت دہائیوں پرانی ہے،اس میں ایک بڑی لائبریری، وسیع کوریڈور اور کئی باغیچے ہیں۔وزیر اعلی کی سوشل میڈیا ٹیم کے لیے یہاں ایک علیحدہ سیکشن موجود ہے،یہاں پر وہ لوگ اپنے کاموں میں مصروف ہیں جنہوں نے باپ کے مقابلے میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کے تئیں وفاداری دکھائی ہے۔یہاں موجود ایک پارٹی لیڈر نے سماج وادی پارٹی میں مچے گھمسان پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں؟ اب الیکشن اتنا قریب ہے اور یہ سب ہو رہا ہے،لیکن نیتا جی کو سمجھنا چاہیے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، ان کی رہنمائی چاہتے ہیں لیکن اب وقت بدل گیا ہے،اب وزیر اعلی کو ہی حتمی فیصلہ لینے کا حق ہونا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ اکتوبر میں اس بنگلے میں جنیشور مشرا ٹرسٹ کے آفس کا افتتاح کیا گیا تھا۔اکھلیش اس ٹرسٹ کے چیئرمین تھے۔چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہور جنیشور مشرا کے نام سے اس ٹرسٹ کا قیام 2013میں ہوا تھا،اس کے لیے 2015میں یہ بنگلہ الاٹ کیا گیا تھا،اس سے پہلے یہ بنگلہ ٹاؤ س پلاننگ ڈپارٹمنٹ کا آفس تھا۔گزشتہ تین مہینوں میں جب سے یادو خاندان میں اختلافات شروع ہوئے ہیں اس کے بعد سے 7 -بند ریا باغ کے اس بنگلہ کو موٹے اندازے کے مطابق ایک کروڑ کی لاگت سے مزین کیا گیا ہے اور اس کے بعد سے ہی یہ بنگلہ اکھلیش یادو کے حامیوں کے لیے وار روم کا کام کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے جو امیدواروں کی فہرست جاری کی اس کو بھی یہیں تیار کیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ نے جو امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، اسی کے متوازی اکھلیش نے فہرست جاری کی تھی۔


Share: