ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اگر کانگریس پاٹیدارو کو ریزرویشن دے، تو ہم دیں گے حمایت: ہاردک پٹیل

اگر کانگریس پاٹیدارو کو ریزرویشن دے، تو ہم دیں گے حمایت: ہاردک پٹیل

Sat, 13 May 2017 23:02:48    S.O. News Service

احمد آباد،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہاردک پٹیل کے ساتھیوں کی گجرات کانگریس صدر بھرت سنگھ سولنکی کے ساتھ ہوئی میٹنگ نے گجرات میں ایک نیا تنازعہ چھیڑ دیا ہے۔ بی جے پی جہاں بار بار یہ الزام لگا رہی تھی کہ پاٹیدار تحریک کانگریس کی طرف سے ا سپانسر کی جاتی ہے۔ وہیں اس میٹنگ کے بعد اب ہاردک پٹیل نے یہ صاف کر دیا ہے کہ اگر کانگریس اپنے منشور میں پاٹیدارو کو ریزرویشن دینے کی بات کرتی ہے تو پاٹیدار کانگریس کی حمایت کریں گے۔ہاردک پٹیل نے کہا کہ بی جے پی نے پاٹیداروں پر بہت ظلم کیا ہے، بھرت سنگھ سولنکی سے میٹنگ کے دوران ہاردک پٹیل موجود نہیں تھے۔ خاص بات چیت میں ہاردک نے کہا کہ پاٹیدار تحریک کسی بھی پارٹی سے اسپانسر نہیں ہے۔ہاردک نے کہا کہ انتخابات کے دوران حکمراں اور اپوزیشن دونوں ہی معنی رکھتاہے،اس لئے وہ کانگریس کے ساتھ شروع کر رہے ہیں۔ہاردک پٹیل نے کہا کہ اگر کانگریس پاٹیداروں کے مفادات کی بات کرتی ہے تو پاٹیدار کانگریس کو ووٹ دیں گے، جب تک کانگریس کا منشور واضح نہیں ہوتا، اس وقت تک وہ کچھ بھی صاف طور پر نہیں کہیں گے۔ہاردک نے کہا کہ مودی لہر کے دوران بی جے پی کی 110-115 نشستیں آتی تھیں، اب اتنے لوگ مخالفت کر رہے ہیں، پاٹیدار اور دلت بی جے پی کے ساتھ نہیں ہیں، تو اب کہاں سے نشستیں آئیں گی۔ہاردک نے بتایا کہ بی جے پی سب سے زیادہ آزاد امیدوار لوگوں کو کھڑا کرتی ہے، ایسی جگہوں پر وہ لوگوں کو سمجھائیں گے۔ بی جے پی جس طرح انتخابات میں حکمت عملی بناتی ہے، ویسی ہی حکمت عملی بنائی جائے گی اور ذات پات مساوات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
 


Share: