لکھنؤ، 20؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کانپور دیہات میں آج ہوئے اندور- پٹنہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی مدددینے کا اعلان کیا۔ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ شدید زخمیوں کو50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ معمولی طور پر زخمی افراد کو وزیراعلیٰ نے 25-25 ہزار روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔