ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس کو قرار دیا قوم پرست تنظیم؛ کیا آدتیہ ناتھ اب طئے کریں گے کون محب وطن ہے اور کون فرقہ پرست ؟

آدتیہ ناتھ نے آر ایس ایس کو قرار دیا قوم پرست تنظیم؛ کیا آدتیہ ناتھ اب طئے کریں گے کون محب وطن ہے اور کون فرقہ پرست ؟

Sun, 14 May 2017 22:23:39    S.O. News Service

لکھنؤ، 14/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر فرقہ پرستی اور قوم پرستی کی بحث چھیڑدی ہے۔وہ بین الاقوامی یوگا دیوس پر لکھنؤ کے رمابائی میدان میں ہونے والی تقریب کو لے کر منعقد پروگرام میں بول رہے تھے۔اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی بھی شریک ہونے والے ہیں۔اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شریک ہوئے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک میں ایک بار فرقہ پرستی پر بحث ہو جانی چاہیے۔یوگی کے مطابق،یہ طے ہو جانا چاہیے کہ کون محب وطن ہے اور کون فرقہ پرست؟

وزیر اعلی یوگی کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے پر کھلی بحث کے لیے تیار ہے۔انہوں نے پوچھا کہ جو لوگ اورنگ زیب اور محمد غوری سے خود کو جوڑتے ہیں ان کے لیے کیا ہونا چاہئے؟ یوگی آدتیہ ناتھ نے دعوی کیا کہ آر ایس ایس لوگوں کے اندر قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرنے کا کام کر رہا ہے، لیکن اس کو فرقہ پرست بتانے کی سازش کی جارہی ہے۔وہیں، سماج میں تقسیم پیداکرنے والے لوگوں کو انسانیت نواز ثابت کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ یوپی کے اسکولوں کے نصاب میں اگلے سال سے 11ویں صدی کے راجہ سہیل دیو کے حالات زندگی کو شامل کیا جائے گا۔سہیل دیو نے اپنے زمانے کے کئی بادشاہوں کو اکٹھا کرکے مسلمانوں کے خلاف کامیاب جنگیں لڑی تھیں۔انہوں نے لاکھن پاسی کو بھی اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کی بات کہی۔لاکھن پاسی کے نام پر ہی لکھنؤ شہر کا نام رکھا گیا ہے۔یوگی نے الزام لگایا کہ محمود غزنوی جیسے غیر ملکی حملہ آور ملک کو لوٹنے آئے تھے، ان کا دعوی تھا کہ ہندوستان کی حقیقی تاریخ کو دباکر رکھا گیا ہے، لیکن جو قوم اپنی تاریخ کو محفوظ  نہیں رکھ سکتی، اس کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق،سہیل دیو جیسے تاریخی کرداروں کا نام سازش کے تحت تاریخ سے ہٹادیا گیا ہے اور اس سازش میں شامل افراد کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: