ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈونیشیا:فضائیہ کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 13ہلاک

انڈونیشیا:فضائیہ کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 13ہلاک

Mon, 19 Dec 2016 12:54:42    S.O. News Service

کوالالمپور18دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر سوارتمام13افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے حکام کے مطابق طیارہ اتوار کی صبح ایک تربیتی مشق کے دوران پاپوا کے علاقے میں ایک پہاڑ سے جاٹکرایا۔ہرکولیس سی۔130مال بردار طیارے نے ٹیمیکا سے اڑان بھری اور اپنی منزل وامینا سے کچھ ہی دیر پہاڑ سے ٹکرا کرتباہ ہو گیا۔تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے عہدیدار ایوان احمد رسکی ٹیٹوس کا کہنا ہے کہ جہاز کا ملبہ لیسووا پہاڑ پر بکھرا پڑا ہے جہاں مرنے والوں کی لاشوں کو وامینا منتقل کر دیا گیا ہے۔پاپوا انڈونیشیا کے انتہائی مشرق میں ایک دور افتادہ اور پہاڑی خطہ ہے اوریہاں زمینی راستے سے آمدورفت بسا اوقات ناممکن ہونے کی وجہ سے فضائی ذرائع نقل و حمل استعمال کیے جاتے ہیں۔انڈونیشیا میں فضائی سفر کا ریکارڈ کچھ اتنا اچھا نہیں اور صدر جوکو ویدودو نے گزشتہ سال عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ فضائیہ کے عمررسیدہ طیاروں کی بابت جائزہ لیں گے۔گزشتہ سال فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Share: