ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈر 20ورلڈ کپ کی میزبانی کی دعویداری کرے گا اے آئی ایف ایف:پٹیل

انڈر 20ورلڈ کپ کی میزبانی کی دعویداری کرے گا اے آئی ایف ایف:پٹیل

Tue, 22 Nov 2016 13:09:20    S.O. News Service

دوحہ،21نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر پرفل پٹیل نے کہا کہ ہندوستان انڈر 20فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی دعویداری کرے گا جو ملک میں کھیل کی ترقی میں مہم کا حصہ ہو گا۔ہندوستان اگلے سال فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔پٹیل نے کہا کہ انڈر 17ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سے ہندوستان میں فٹ بال کی مقبولیت بڑھی ہے اور پہلی بار انڈر 20ورلڈ کپ کی میزبانی کی دعویداری میں اس سے مدد ملے گی۔پٹیل نے کہا کہ اگلے سال ہونے والا انڈر 17ورلڈ کپ ہندوستانی فٹ بال کے لئے فیصلہ کن موڑ ہوگا،ہم نے انڈر 16اور انڈر 17ازمرے پر کافی توجہ مرکوز کی ہے اور اگلے چند سال قومی ٹیم ساتھ میں پریکٹس کرے گی اور کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال انڈر 17ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے جس کے بعد ہم فیفا انڈر 20ورلڈ کپ کی میزبانی کا دعوی کریں گے،ہم نے فیفا مقابلہ کمیٹی کو بتا دیا ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے خواہاں ہیں۔پٹیل نے کہا کہ انڈر 20ورلڈ کپ کی میزبانی سے اگلی نسل کے ہندوستانی فٹ بال کھلاڑیوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔


Share: