ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انتخابات کے پیش نظر نیشنل پنتھرس پارٹی کی ہنگامی میٹنگ؛ رومیش کھجوریا پارٹی کے کنوینر منتخب

انتخابات کے پیش نظر نیشنل پنتھرس پارٹی کی ہنگامی میٹنگ؛ رومیش کھجوریا پارٹی کے کنوینر منتخب

Tue, 10 Jan 2017 00:00:32  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نیشنل پنتھرس پارٹی کی جوائنٹ کمیٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کی صدارت میں نئی دہلی،جنتر منتر میں ہوئی جس میں دہلی، اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا منی پور اور پنجاب کے پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی نے دہلی پردیش کے صدر راجیو جولی کھوسلہ کی تجویز پر مسٹر رومیش کھجوریا کوکنوینر اور مسٹر دلدار حسین بیگ کو جوائنٹ کنوینرمقررکیا۔ جوائنٹ سکریٹری مسٹر پی سی مہتہ کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے اور مسٹر بی ایس بلوریاکوسیاسی مشیرمقررکیاگیاہے۔جناب کفایت حسین رضوی کو لدھیانہ کے  ڈھولے والا چوک میں 11جنوری۔2017کو ہونے والی جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ کا کوآرڈی نیٹر  بنایا گیا ہے۔ اس  میٹنگ میں پنجاب  اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔مسٹر رام راج سنگھ  (پنجاب جنرل سکریٹری)، جیت شرما (لدھیانہ ضلعی صدر) اور مسٹر آر پی شرما بھی موجودتھے۔جوائنٹ کمیٹی نے تمام پنجاب ضلعی صدور سے لدھیانہ میں ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی  ہے۔پنتھرس پارٹی کی آئندہ میٹنگ 12جنوری، 2017کو دہلی میں ہوگی جس میں دیگر ریاستوں کے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔


 


Share: