ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امیتابھ ٹھاکر کے کیڈر تبدیلی کا مطالبہ مسترد

امیتابھ ٹھاکر کے کیڈر تبدیلی کا مطالبہ مسترد

Fri, 13 Jan 2017 21:32:52  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،13جنوری/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کے کیڈر تبدیلی کی مانگ کو مسترد کر دیا ہے۔امیتابھ نے مرکزی حکومت سے کیڈر تبدیلی کی مانگ کی تھی. قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ دھمکی کیس کے بعد سے امیتابھ ٹھاکر نے کام میں کئی طرح ہراساں کئے جانے اور انتہائی طاقتور لوگوں سے جان کو خطرہ ہونے کی بات کہتے ہوئے 16جون 2016کو وزارت داخلہ، حکومت ہند سے کیڈر تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔حال میں انہیں وزارت داخلہ کے حکم پر ریاستی حکومت نے سیکورٹی فراہم کی ہے۔ڈاکٹر نوتن ٹھاکر نے جمعہ کو بتایا کہ چیف سکریٹری، اتر پردیش کو تین جنوری کو بھیجے اپنے حکم میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امیتابھ نے اپنے اور اپنے خاندان والوں کی حفاظت کا خطرہ بتاتے ہوئے کسی دوسرے کیڈر میں بھیجے جانے کی درخواست کی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف اس کا تجربہ کیا گیا اور اس پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔امیتابھ نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کی بیوی ڈاکٹر نوتن ٹھاکر کو طاقتور لوگوں سے جان کو خطرہ ہے، اس کیڈر میں ان کے لئے صورت حال مسلسل بدتر ہو رہی ہے اور ان کے ساتھ دشمنوں کی طرح برتاؤ ہو رہا ہے، اس وجہ سے ان کا یوپی کیڈر تبدیل کر دیا جائے۔
 


Share: