ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکی ارب پتی مائیکل بلومبرگ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

امریکی ارب پتی مائیکل بلومبرگ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

Sat, 09 Nov 2019 18:37:50    S.O. News Service

نیویارک،9نومبر(آئی این ایس انڈیا)امریکا میں معروف ارب پتی کاروباری شخصیت مائیکل بلومبرگ نے جمعے کے روز سرکاری طور پر امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 12 برس نیویارک کے میئر رہ چکے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلومبرگ نے الاباما ریاست میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پیش کیے ہیں۔اس سے قبل بلومبرگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ سابق نائب صدر جو بائیڈن کے مواقع ختم ہونے تک خود کو نامزد نہیں کریں گے۔ایک امریکی روزنامنے بلومبرگ کے مقرب ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ بلومبرگ یہ سمجھتے ہیں کہ بائیڈن کی پوزیشن کمزور ہے جب کہ بیرنی سینڈرز اور الزبتھ وارن کی جیت ممکن نہیں۔امریکی جریدے فوربز کی سالانہ درجہ بندی کے مطابق مائیکل بلومبرگ تقریبا 55.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی مائیکل بلومبرگ کے بارے میں ازراہ مذاق یہ کہا تھا کہ نیویارک کا میئر جیت کے کے لیے مطلوب ’سحر‘ سے محروم ہے۔
 


Share: