ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ :اسکول بس کو حادثہ، 6 بچے ہلاک

امریکہ :اسکول بس کو حادثہ، 6 بچے ہلاک

Wed, 23 Nov 2016 12:16:48    S.O. News Service

واشنگٹن،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حکام کے مطابق چٹانوگا کے علاقے میں پیر کی سہ پہر ووڈ مور ایلمنٹری اسکول سے یہ بس 35بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ سڑک پر اچانک ایک طرف کو لڑھکنے کے بعد ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ بس پر ابتدائی جماعتوں سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچے سوار تھے۔چٹانوگا کے پولیس سربراہ فریڈ فلیچر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ حادثہ بہت بھیانک تھا اور پولیس ڈرائیور سے اس کی بابت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان کے بقول اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ حادثے کا سبب بس کی رفتار تو نہیں تھی۔قومی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے منگل کو ایک ٹیم چٹانوگا جائے گی۔بس پر سوار 23بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن فلیچر نے ان کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سے آخری بچے کو نکالنے میں دو گھنٹے کا وقت صرف ہوا۔مقامی آبادی کے لوگ زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دینے کے لیے اسپتال کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے دکھائی دئے۔ہملٹن کاؤنتی اسکولز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کو درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔چٹانوگا کی نائب پولیس سربراہ ٹریسی آرنلڈ کا کہنا تھا کہ حادثے میں موت کا شکار ہونے والے بچوں کی شناخت اور عمروں کے بارے میں ان کے لواحقین کو مطلع کیے جانے سے پہلے جاری نہیں کی جائیں گی۔


Share: