ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکا سے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ اردن کے حوالے

امریکا سے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ اردن کے حوالے

Wed, 22 Mar 2017 23:30:33    S.O. News Service

عمان،22مارچ(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)امریکا کی طرف سے جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی اردن کو فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ امریکا کی طرف سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ UH60-M ماڈل کے دو ہیلی کاپٹر اردن کے مارکا فوجی اڈے پر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچائے گئے۔ مجموعی طور پر امریکا اردن کو 12 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔اردنی فضائیہ میں ٹرانسپورٹ شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل جابر العبادی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ عطیہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ دفاعی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔
 


Share: