ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / الال کے ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدرقم کی چوری۔ عوام نے کی ایک چور کی دھلائی

الال کے ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدرقم کی چوری۔ عوام نے کی ایک چور کی دھلائی

Sun, 25 Nov 2018 18:05:26    S.O. News Service

الال 25؍نومبر (ایس او نیوز) الال کے ہلے کوٹے میں واقع ایک بند گھر میں گھس کرتین چوروں کی ایک ٹولی نے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اورنقد3.70 لاکھ روپوں پر ہاتھ صاف کردیا۔ لیکن چوری کرکے فرار ہوتے وقت ایک چور عوام کے ہاتھ لگا تو اس کی بری طرح دھلائی کردی گئی جس کی وجہ سے اس چور کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جاسویل منزل نامی بند مکان میں چوری کی یہ واردات انجام دی گئی ۔گھر کے مالک محمد اور ان کی بیٹی کا گزشتہ ڈیڑھ مہینے قبل ایک ہی دن انتقال ہوگیا تھا۔گھر کے بقیہ افراد 24نومبر کو کسی تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ اس وقت گھر کا قفل توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور الماری رکھے ہوئے زیورات اور نقدی اڑالی۔جب چور فرار ہورہے تھے تو مقامی افرادنے انہیں دیکھ لیا اور شانموگم نامی ایک چور ان کے ہاتھ لگ گیا۔ اس وقت عوام نے جم کر اس کی دھلائی کی۔ اطلاع ملنے پر الال پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر شانموگم کو اپنے قبضے میں لیااور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروادیا۔شانموگم کے تعلق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ تملناڈو کا رہنے والا ہے۔

پولیس نے چوری کا معاملہ کردیا ہے اور مسروقہ زیورات و نقدی کے ساتھ فرار ہونے والے بقیہ دو چوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔


Share: