ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان:دو ٹریفک حادثوں میں ڈیڑھ درجن ہلاکتیں

افغانستان:دو ٹریفک حادثوں میں ڈیڑھ درجن ہلاکتیں

Mon, 19 Dec 2016 12:34:05    S.O. News Service

کابل 18دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم اٹھارہ انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کے علاوہ اٹھتر سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایک حادثہ فرح صوبے میں ہوا۔ اس میں ہرات سے آنے والی ایک مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چودہ ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ فرح صوبے کے گلستان نامی ضلع میں پیش آیا۔دوسراحادثہ نمروز صوبے کے دارالحکومت چاخانسُور میں رونما ہوا جہاں دو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چار ہلاک اور چھتیس زخمی ہیں۔ دونوں حادثوں میں کئی افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔ افغانستان میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور حادثات معمول ہیں۔


Share: