ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / افغان نائب صدر رشید دوستم ملک چھوڑ کر ترکی چلے گئے

افغان نائب صدر رشید دوستم ملک چھوڑ کر ترکی چلے گئے

Mon, 22 May 2017 12:32:08  SO Admin   S.O. News Service

کابل21مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغان جنگی سردار اور ملکی نائب صدر عبدالرشید دوستم اپنے خلاف تشدد، اغواء اور ریپ کے الزامات کے بعد فرار ہوکر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ دوستم کے ایک ترجمان کے مطابق اس کامطلب یہ نہیں کہ وہ اب طویل جلاوطنی کی زندگی گزاریں گے۔افغان دارالحکومت کابل سے اتواراکیس مئی کوملنے والی نیوزایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق عرف عام میں جنرل عبدالرشیددوستم کہلانے والے ملکی نائب صدرکی افغانستان سے رخصتی کے لیے جوکچھ اورجیسے کہاجارہاہے، اس کے مطابق دوستم ترکی منتقل ہو گئے ہیں۔دوستم کی بیرون ملک رخصتی کی تصدیق کرتے ہوئے اس افغان جنگی سردارکے ایک دیرینہ ساتھی اور ترجمان نے بتایاکہ دوستم کی افغانستان سے رخصتی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اب طویل عرصہ بیرون ملک جلاوطنی کی زندگی گزاریں گے یا ان کا سیاسی کیریئر اب ختم ہو گیا ہے۔63سالہ دوستم کے ترجمان نے کہا، دوستم طبی معائنے کے لیے ترکی گئے ہیں اور اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد واپس افغانستان لوٹ آئیں گے۔عبدالرشید دوستم پر گزشتہ برس نومبر میں یہ الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے اپنیذاتی محافظوں کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے ایک مخالف احمد ایشچی کو اغواء کر لیں۔ ایشچی کے اغواء کے بعد ان پر کئی روز تک تشدد کیا گیا تھا اور ان کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی۔افغانستان میں دوستم کے خلاف یہ الزامات ایشچی نے خود عوامی سطح پر لگائے تھے، جس دوران کہا گیا تھا کہ انہیں دوستم کے ذاتی محافظوں نے بزکشی کے ایک مقابلے کے دوران اغواء کیا تھا، جس کے بعد پانچ روز تک ان پر تشدد کرنے کے علاوہ ان سے اجتماعی جنسی زیادتی بھی کی جاتی رہی۔رشید دوستم افغان عسکریت پسندوں کی ایک ملیشیا کے سابق کمانڈر ہیں اور ان پر کئی طرح کے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات لگائے جاتے ہیں، جنہیں وہ انہیں بدنام کرنے کی سازش قرار دے کرمسترد کرتے ہیں۔دوستم کے خلاف، خاص طور پر ان کی ملکی نائب صدر کے طور پر حیثیت کی وجہ سے، ان الزامات کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف ان الزامات کی مکمل اور تفصیلی چھان بین کی جائے۔ اس چھان بین کی امریکا اور یورپی یونین کی کابل میں صدارتی محل کی طرف سے یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔دوستم کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بعد اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اے ایف پی نے لکھا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ افغانستان میں صدر اشرف غنی شاید یہ چاہتے تھے کہ دوستم کے خلاف کسی عدالتی مقدمے کے بجائے وہ جلاوطنی اختیار کر لیں۔صدر اشرف غنی نے ازبک نسل کے رشید دوستم کو 2014ء میں اپنا نائب نامزد کیا تھا تاکہ اس طرح وہ اپنے لیے شمالی افغانستان میں ازبک اور دیگر نسلی اقلیتوں کی حمایت حاصل کر سکیں۔ لیکن دوستم کو نائب صدر بنانے کے صدارتی فیصلے پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی کیونکہ اس جنگی سردار پر 2001ء میں کابل میں طالبان انتظامیہ کے اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے بعدبھی شدید نوعیت کے جرائم کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
 


Share: