نئی دہلی،10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تنازعہ کے درمیان کانگریس اور سماج وادی پارٹی میں معاہدے کی کھچڑی پک رہی ہے۔آج تو خبر یہ ہے کہ اکھلیش کی بیوی ڈمپل اور راہل کی بہن پرینکا گاندھی انتخابی مہم میں اسٹیج شیئرکرسکتی ہیں۔ کانگریس اور اکھلیش گروہ کی سماج وادی پارٹی میں اتحاد ہوا تو ایک ساتھ سب انتخابی مہم میں ووٹ مانگتے طرح نظر آئیں گی۔خبر تو یہ بھی ہے کہ ایک دو دنوں میں اکھلیش اورراہل مل سکتے ہیں۔تاہم راہل کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اب تک دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔راہل بیرون ملک سفر سے واپس آئے ہیں۔دونوں کی ملاقات کے بعد سیٹ تقسیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔بھلے ہی ابھی کانگریس کی طرف سے کوئی کھل کر بول نہیں رہاہے لیکن ذرائع کی مانیں تو خواتین ووٹروں کو لبھانے کیلئے پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو بھی ساتھ میں ووٹ مانگنے کیلئے نکل سکتی ہیں۔فی الحال سب کی نظر سماج وادی خاندان کے اٹھا پٹخ پر ہے، جہاں روز نئے نئے منظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔