ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسد رجیم کے مزید 18اہم ارکان امریکی بلیک لسٹ میں شامل

اسد رجیم کے مزید 18اہم ارکان امریکی بلیک لسٹ میں شامل

Sat, 14 Jan 2017 12:42:48    S.O. News Service

واشنگٹن،13؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے پہلی بار شامی حکومت کی ڈیڑھ درجن اہم شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤس کی طرف سے پہلی بار بشارالاسد کے 18مقربین جن میں کیمیائی اسلحہ کے استعمال کے الزامات کا سامنا کرنے والے عہدیدار بھی شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے بلیک لسٹ کی گئی شخصیات کی فہرست میں شامی ریسرچ سینٹرل کے عہدیدار اور ایک سینئر فوجی افسر بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے شعبہ انسداد دہشت گردی سے وابستہ آدم زوبن نے شامی شخصیات کو بلیک لسٹ کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد رجیم کی طرف سے اپنی قوم کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سنگین جرم اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد رجیم طویل عرصے سے پوری دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتی رہی ہے کہ وہ نہ تو کیمیائی ہتھیار تیار کررہی ہے اور نہ ممنوعہ اسلحہ عوام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبرمیں کہا گیا ہے کہ شام میں حکومتی شخصیات پر پابندیاں اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کی روشنی میں عاید کی گئی ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اسد رجیم نہتے شہریوں کے خلاف کلورین گیس جیسا مہلک اسلحہ استعمال کرنے کی مرتکب ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی رجیم کے عناصر پرپابندیاں اکتوبر 2016ء کو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کی روشنی میں عاید کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے سنہ 2014ء اور 2015ء کے دوران شمال مغربی شام کے ادلب شہر میں تل منس، قیمنس اور سرمین میں تین پر کلورین گیس سے عام شہریوں پر حملے کیے تھے۔پابندیوں کی زد میں شامی حکومت کی فضائیہ، نیول فول، ری پبلیکن گارڈز، ٹیکنیکل انڈسٹریل فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے اور شخصیات شامل ہیں۔


Share: