ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ارشد نے ایسی کک جڑی کہ جیت لئے 15ہزار ڈالر

ارشد نے ایسی کک جڑی کہ جیت لئے 15ہزار ڈالر

Fri, 13 Jan 2017 20:30:00  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،13جنوری/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شہر کے فٹ بالر ارشد خان نے دہلی میں فٹ بال (امریکن)پر ایسی کک جڑی کہ انعام میں 15ہزار ڈالر اپنے نام کرلئے۔دہلی کے سری فورٹ میدان میں منعقد ”دی ملین ڈالر کک“کے فائنل میں انہوں نے فٹ بال کو61گزدورپہنچاکر یہ کامیابی حاصل کی۔یہی نہیں اگلے راؤنڈ میں بھی ارشد نے کامیابی حاصل کی، تو امریکی فٹ بال کی باریکیاں سیکھنے کے لئے انہیں امریکہ میں دو ماہ تک رہنے کا موقع ملے گا۔برلگٹن چوراہا کے قریب رہنے والے لکھنؤ یونیورسٹی کے اس گول کیپر نے نارتھ زون سے آئے 100سے زائد نامور کھلاڑیوں کو پچھاڑتے ہوئے سیریز کے پہلے مرحلے میں یہ جیت حاصل کی۔دہلی کے سری فورٹ میدان میں تین دن تک مختلف راؤنڈ میں ٹرائل ہوا۔جمعرات کو فائنل راؤنڈ میں ارشدکومتھن سمانتاکی60گزکی کک چیلنج کو پار کرنا تھا،اس کے بعد ارشد نے ایسی کک جڑی کہ گیند 61گز کے فاصلے پرجاکر گری اور وہ فرسٹ آئے۔ادھر دہلی کے کشنت چوہان اور کبیر بشٹ نے 58.3گز کے ساتھ ڈرا کھیلا۔غازی آبادکے سمت یادو 57گز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔20سال کے ارشد نے بتایا کہ وہ چوک اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہیں۔پریکٹس کیلئے وہ صبح چاربجے بستر چھوڑ دیتے ہیں اور پانچ بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جاتے ہیں۔ارشد لکھنؤ یونیورسٹی کی جانب سے بہت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔ارشد نے بتایا کہ وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہیں اور ان کے والد محمد عبدالرزاق پرائیویٹ جاب کرتے ہیں۔ارشد ایل یو سے بی اے تھرڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اب ان کاہدف ہر حال میں امریکی کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔


 


Share: