ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اب یوگی سنبھالیں گے یوپی کا قانون؟، کہا، کچھ لوگ ہیں جن کی عادت سدھری نہیں ہے

اب یوگی سنبھالیں گے یوپی کا قانون؟، کہا، کچھ لوگ ہیں جن کی عادت سدھری نہیں ہے

Sat, 13 May 2017 23:42:24    S.O. News Service

لکھنؤ،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بگڑتے قانون نظام کو سدھارنے کا ذمہ اب خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورکھپور میں انہوں نے صاف صاف کہا کہ قانون کے مسئلہ پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو لوگ قانون ہاتھ میں لیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سہارنپور اور سنبھل میں ہوئی وارداتوں کے بعد یوگی حکومت کا قانون نظام سوالوں کے گھیرے میں آ گیاتھا لیکن اب یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے بگڑتے قانون کو پٹری پر لانے کا ذمہ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا، تھوڑے بہت کچھ لوگ ہیں جن کی عادت ابھی تک سدھری نہیں ہے، ان کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لے کر کھلواڑ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ تشدد کی آگ میں جل رہے سہارنپور کو لے کر راج ببر اور اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کا الزام ہے کہ اپوزیشن یوگی حکومت کی تصویر خراب کرنے کے لئے سازش رچ رہی ہے۔یوپی کی قانون کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہو رہی ان الزام تراشیوں کے درمیان گورنر رام نائک نے اس معاملے پر یوگی حکومت کی جم کر تعریف کی ہے۔ یوگی راج میں صوبے کا قانون نظام پہلے کے مقابلے اور بہتر ہو ا ہے۔گورنر نے قانون نظام کے معاملے پر اپوزیشن کے حملے جھیل رہی یوگی حکومت کو نہ صرف کلین چٹ دی ہے، بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے وزیر اس معاملے میں سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں۔ ان کے مطابق فی الحال قانون نظام کو لے کر یوپی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


Share: