بلگاوی۔24؍نومبر(ایس اونیوز) ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے آج بتایاکہ ریاست میں 3.12کروڑ راشن کارڈ موجود ہیں، جن میں سے اب تک 3.09 لاکھ افراد نے انہیں آدھار سے نہیں جوڑا ہے۔ جیسے ہی ان راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑا جائے گا، انہیں فوری طور پر اناج فراہم کردیا جائے گا۔ قانون ساز کونسل میں ٹی اے شراونا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جعلی راشن کارڈوں کی نشاندہی کیلئے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے سبب چند مقامات پر مسائل پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک کسی بھی راشن کارڈ کو منسوخ نہیں کیا گیاہے۔