ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آبروریزی کیس:آرجے ڈی کے معطل رکن اسمبلی کی ضمانت مسترد 

آبروریزی کیس:آرجے ڈی کے معطل رکن اسمبلی کی ضمانت مسترد 

Fri, 25 Nov 2016 10:58:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایک نابالغہ کی مبینہ عصمت دری کرنے کے ملزم اور آر جے ڈی کے معطل رکن اسمبلی راج بلبھ یادو کو جیل میں ہی رہنا ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ سے انہیں ملی ضمانت کو آج مسترد کر دیا۔جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اے ایم ساپرے کی بنچ نے کہا کہ انہوں نے بہار حکومت کی اپیل کو قبول کر لیا ہے۔اس اپیل میں یادو کو اس سال 30؍ستمبر کو پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔عدالت عظمی نے 8؍نومبر کو ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے یادو کو بہار کی نچلی عدالت کے سامنے خودسپردگی کرنے کے لیے کہا تھا، جس کے بعد یادو نے عدالت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خودسپردگی کردی تھی ۔سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کو یہ ہدایت بھی دی تھی کہ وہ عصمت دری کی شکار لڑکی کا بیان دو ہفتوں میں درج کرے۔عدالت نے یادو سے اس معاملے میں کسی بھی طرح سے دخل نہ دینے کے لیے کہا تھا۔عدالت نے پہلے یادو کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے متاثرہ کو نچلی عدالت کے سامنے پیش کئے جانے تک بہار سے باہر رہنے کی درخواست کی تھی، کورٹ کا ماننا تھا کہ جب تک متاثرہ منصفانہ طریقے سے اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان درج نہیں کرا لیتی ، تب تک راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی کو جیل میں رہنا چاہیے ۔عدالت نے کہا تھا کہ وہ لڑکی کے تحفظ کو لے کر زیادہ فکر مندہے۔ریاستی حکومت نے عدالت سے کہا تھا کہ چونکہ ملزم کے ضمانت پر باہر ہونے کی وجہ سے لڑکی خوفزدہ ہوئی ہے، اس پر عدالت عظمی نے 18؍اکتوبر کو نچلی عدالت کو ہدایت دی تھی کہ وہ 24؍اکتوبر تک متاثرہ کا بیان درج نہ کرے۔


Share: