ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  سعودی عرب:اپنے ہم جماعت کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

 سعودی عرب:اپنے ہم جماعت کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

Mon, 18 Nov 2019 18:23:29    S.O. News Service

 ریاض 8  1 نومبر (آئی این ایس انڈیا) کل اتوار کو سعودی عرب کی شرورہ گورنری میں ایک مڈل اسکول میں دو طلباء کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک لڑکے نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو قتل کردیا۔ سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔محکمہ تعلیم شرورہ نے ابوہریرہ پرائمری و مڈل اسکول کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک فوری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔صوبہ شرورہ میں محکمہ تعلیم کے ترجمان سالم الصعیری نے بتایا کہ دونوں طلبا مڈل کلاس میں زیر تعلیم تھے اور اسکول کے صحن میں ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو ان میں سے ایک نے دوسرے پر چاقو سے کئی وار کیے۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں تشدد کے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Share: