ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  بحیرہ روم کے مشرق میں روس اور شام کی مشترکہ بحری تربیتی مشق

 بحیرہ روم کے مشرق میں روس اور شام کی مشترکہ بحری تربیتی مشق

Wed, 18 Dec 2019 17:44:18    S.O. News Service

طرطوس/شام / 18 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)روس کی بحریہ نے منگل کے روز بحیرہ روم کے مشرق میں شام کی فوج کے ساتھ مشترکہ تربیتی بحری مشقیں انجام دیں۔ یہ کارروائی روسی بحریہ کی ایک تنصیب کے نزدیک عمل میں آئی۔تربیتی عمل میں دو ہزار سے زیادہ روسی اور شامی فوجیوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ بحریہ کے زیر انتظام کشتیوں، فریگیٹس اور طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ روس سوویت یونین کے زمانے سے شام کے علاقے طرطوس میں ایک بحری اڈہ رکھتا ہے۔ یہ سابقہ سوویت یونین کے باہر موجود اپنی نوعیت کی واحد تنصیب ہے۔سال 2017 میں ماسکو اور بشار الاسد کی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس کے تحت طرطوس میں واقع تنصیب کی لیز کے معاہدے میں 49 برس کی توسیع کر دی گئی۔یہ معاہدہ روس کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ طرطوس میں 11 جنگی بحری جہازوں تک رکھ سکتا ہے جن میں جوہری توانائی سے کام کرنے والے جہاز شامل ہیں۔


Share: