ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں /  الدرعیہ میں فارمولہ ای ریس میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون 

 الدرعیہ میں فارمولہ ای ریس میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون 

Sun, 17 Nov 2019 18:00:29    S.O. News Service

 ریاض 17نومبر (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کی ریما الجفالی الدرعیہ کی کار ریس میں حصہ لیں گی جو 22 اور 23 نومبر کو منعقد ہو رہی ہے۔ اس طرح ریما مملکت میں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن جائیں گی۔

یہ ریس عالمی فارمولا E چمپئن شپ کے چھٹے سیزن کے افتتاح کے ضمن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ واضح رہے کہ فارمولا E چمپئن شپ میں صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ریما الجفالی اس سے قبل برطانیہ میں فارمولا 4 چمپئن شپ میں شریک ہو چکی ہیں۔ اب وہ الدرعیہ میں جیگوار کی کار ڈرائیور بننے کی خواہاں ہیں۔ریما نے اخباری بیانات میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ I-PACE میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
 


Share: