نئی دہلی، 13/جنوری(آئی این ایس انڈیا) اقوام متحدہ کے انٹرنیٹنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)نے 2017ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق،اقتصادی ترقی کے رجحانات روزگار کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔اس رپورٹ میں مستقبل کے اندازے پرروشنی ڈالی گئی ہے کہ 2017سال میں نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہو گا بلکہ سماجی عدم مساوات کی صورت حال بھی پہلے سے زیادہ خراب ہوگی۔اس رپورٹ کے حوالے سے دینک بھاسکر آن لائن نے اپنی اشاعت میں ہے کہا ہے کہ ہندوستان میں ملازمتوں کو لے کر مشکل وقت آ رہا ہے۔اس خبر کے مطابق، رپورٹ کہتی ہے کہ 2017-18میں ہندوستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، یعنی، ملک میں نئی ملازمتوں کے مواقع کم پیداہوں گے۔یہ اعداد و شمار یواین او لیبر رپورٹ کے ہیں۔ہندوستان میں نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی کارروائی رفتار نہیں پکڑ پائے گی۔رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں گزشتہ سال کے 177لاکھ بے روزگاروں کے مقابلے میں 2017میں بے روزگاروں کی تعداد 178لاکھ ہو جائے گی اور2018میں یہ تعداد 180ملین تک پہنچ جائے گی۔اس کے مطابق، بے روزگاری کی شرح 2017-18میں بھی تقریبا 3.4فیصد بنی رہے گی۔اعداد و شمار کے مطابق، 2016میں ہندوستان نے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے معاملے میں اچھا مظاہرہ کیاہے۔جنوبی ایشیا میں جو 134لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں ہیں ان میں سے زیادہ تر ہندوستان کی رہیں۔