ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کارکلا:حادثاتی طور پر مندر کے تالاب میں گرنے سے پجاری کا معصوم بیٹا ہلاک

کارکلا:حادثاتی طور پر مندر کے تالاب میں گرنے سے پجاری کا معصوم بیٹا ہلاک

Fri, 23 Nov 2018 18:32:58    S.O. News Service

کارکلا23؍نومبر (ایس او نیوز)کارکلا وینوگوپال کرشنامندر کے احاطے میں موجود تالاب میں حادثاتی طور پر گرنے سے مندر کے پجاری لکمیش بھاردواج کا بیٹا اویناش (9سال) ہلاک ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اویناش ہیبری کے امرتابھارتی اسکول میں تیسری جماعت کا طالب علم تھا۔ 22نومبر کی شام کو اویناش مندر کے اندر سے غائب پایاگیا تووالدین نے اس کی تلاش شروع کردی۔ تھوڑی دیر بعد مندر سے ملحقہ تالاب میں اویناش کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی۔

ہیبری پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر معائنہ کیا اور غیر فطری موت کا کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: