ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ٹی آر ایس، بھاجپا اور آر ایس ایس کی’ بی ٹیم‘ ہے : راہل گاندھی کا بیان

ٹی آر ایس، بھاجپا اور آر ایس ایس کی’ بی ٹیم‘ ہے : راہل گاندھی کا بیان

Wed, 28 Nov 2018 19:47:07    S.O. News Service

کوسگی ،28؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) تلنگانہ میں برسراقتدار تلنگانہ راشٹر سمیتی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ ہے۔یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہاکہ ٹی آر ایس، تلنگانہ راشٹر سمیتی نہیں ہے بلکہ یہ تلنگانہ قومی سنگھ پریوار ہے۔اس آرایس ایس اور بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔

تلنگانہ میں بی جے پی اور ٹی آر ایس کو پچھاڑنے کے لئے کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا جاتا ہے۔اس میں این چندر بابو نائیڈو کی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)، سی پی آئی اور نو تشکیل تلنگانہ جن کمیٹی (تیجس) شامل ہے۔ریاست میں بی جے پی اور ٹی آر ایس الگ الف انتخابی میدان میں ہیں۔انہوں نے ٹی آر ایس سربراہ اور نگراں وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ وہ ملے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں اس بات کا یقین کرنا چاہتی ہیں کہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کی شکست نہ ہو۔راہل نے کہاکہ ٹی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم کا مقصد ہے کہ قومی سطح پر کانگریس بی جے پی کو شکست دینے کے قابل نہیں ہو سکے۔
 


Share: