ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشہور کمپنیوں کے نقلی پرنٹر اور کارٹریج کا کاروبار بے نقاب ایک لاکھ روپئے کی ایچ پی ایل مصنوعات سمیت ایک شخص گرفتار

مشہور کمپنیوں کے نقلی پرنٹر اور کارٹریج کا کاروبار بے نقاب ایک لاکھ روپئے کی ایچ پی ایل مصنوعات سمیت ایک شخص گرفتار

Sun, 15 Jan 2017 11:29:22    S.O. News Service

بنگلورو۔14جنوری (ایس او نیوز)نامور کمپنیوں کے نقلی پرنٹر اور کارٹریج فروخت کررہے ایک دھوکے باز کو گرفتار کرکے سنٹرل کرائم برانچ ( سی سی بی) پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک لاکھ روپئے مالیت کے پرنٹرز اورکارٹریج ضبط کرلئے ہیں ۔ گرفتار شدہ دھوکے باز کی شناخت راج گوپال نگر مین روڈ فرسٹ کراس کے سرینواس بھٹ( 37) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم راج گوپال نگر پولیس تھانے کی حدودد میں آنے والے 14مین ، 3کراس پر یشہاس مارکیٹنگ نامی دکان قائم کرکے یہاں ایچ پی کمپنی کے نقلی چیزیں فروخت کررہاتھا ۔ اطلاع پاکر سی سی بی پولیس نے دکان پر چھاپے مارکر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ اسی سلسلے میں راج گوپال نگر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔


Share: