ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مسلم خواتین کو مساوی حقوق نہیں، لا سکتے ہیں تین طلاق پر قانون:مرکز

مسلم خواتین کو مساوی حقوق نہیں، لا سکتے ہیں تین طلاق پر قانون:مرکز

Mon, 15 May 2017 20:28:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تین طلاق کے معاملے پر سپریم کورٹ میں پیر کو بھی سماعت جاری رہی۔عدالت میں سماعت کے دوران مرکز نے کہا کہ اگر ضرورت پڑتی ہے، تو وہ تین طلاق پر قانون بھی لا سکتی ہے۔سماعت کے دوران جسٹس للت نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ اگر ہم تین طلاق ختم کرتے ہیں، تو آگے کیا راستہ ہوگا؟جس کے جواب میں مکل روہتگی نے کہا کہ ہم اس کو لے کر ایک قانون لائیں گے، روہتگی نے عدالت کو بتایا کہ سبھی طرح کے طلاق برے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ہم اس ملک میں بنیادی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مرکز نے کہا کہ مسلم خواتین کو مساوی حقوق نہیں مل پائے ہیں، جبکہ دوسرے ممالک میں ہندوستان کے مقابلے میں مسلم خواتین کے پاس کافی حقوق ہیں۔تین طلاق معاشرہ، ملک اور دنیا میں مل رہے حقوق سے مسلم خواتین کو محروم رکھتا ہے۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے کہا کہ کثرت ازدواج اور حلالہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔مکل روہتگی نے سپریم کورٹ سے اس کی اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ابھی تینوں معاملے پر سماعت کرنے کے لیے وقت بہت کم ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ابھی صرف تین طلاق پر بھی سماعت کرے گا،حالانکہ اس سے پہلے گزشتہ سماعت میں عدالت نے کہا تھا کہ کثرت ازدواج پر غورنہیں کیا جائے گا۔


Share: