علی گڑھ، 13/جنوری (آئی این ایس انڈیا)دینک جاگرن کے سینئر صحافی مسٹر رماکانت چترویدی کے سانحہئ ارتحال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ رابطہئ عامّہ میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت افسر رابطہئ عامّہ مسٹر عمرسلیم پیرزادہ نے کی۔مسٹرپیر زادہ نے آنجہانی چترویدی کوایک با صلاحیت محنتی اور ایماندار صحافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کی خبروں کو ترتیب دیتے ہوئے اپنی تحریروں میں انہوں نے ہمیشہ غیر جانب داری برتی جس کے لئے وہ ہمیشہ یادکئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر رما کانت کے انتقال سے علی گڑھ کی صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا ہے تادیر اس کا پُر ہونا مشکل ہے۔تعزیتی جلسہ میں آنجہانی کی روح کی تسکین اورپسمانگان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ تعزیتی جلسہ میں نائب افسر رابطہئ عامّہ مسٹر ذیشان احمد، مسٹر شمیم الزماں، مسٹر سید عاصم علی، سیکشن آفیسر محترمہ حنا نکہت وغیرہ بھی موجود تھیں۔