ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی: کرین کی ٹوکری سے گرنے کا حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

اُڈپی: کرین کی ٹوکری سے گرنے کا حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

Sat, 14 Jun 2025 20:24:33    S O News

اُڈپی، 14 جون  (ایس او نیوز)  ہفتہ کی صبح اُڈپی شہر میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں جب وہ کرین کی بالٹی میں بیٹھ کر اپنے گھر کی چھت پر پانی کے رساؤ کا معائنہ کر رہے تھے۔ یہ حادثہ شہر کے پی ڈبلیو ڈی دفتر کے قریب پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ فرانسس فرٹادو کے طور پر کی گئی ہے، جو مکان مالک کے بھائی تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کا نام گیتا (عمر 35 سال) بتایا گیا ہے، جو اس گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کرین ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا اور زخمیوں کو کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی۔

معروف سماجی کارکن نیتیاننداولکاڈو نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم فرانسس فرٹادو کی جان نہ بچائی جا سکی، جبکہ گیتا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور کرین ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Share: