ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں درخت گرنے سے ایک حاملہ خاتون سمیت دو کی موت؛ تین بچے شدید زخمی

یلاپور میں درخت گرنے سے ایک حاملہ خاتون سمیت دو کی موت؛ تین بچے شدید زخمی

Tue, 09 Sep 2025 14:21:20    S O News
یلاپور میں درخت گرنے سے ایک حاملہ خاتون  سمیت دو کی موت؛ تین بچے  شدید زخمی

یلاپور 9 / ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے کیروتّی کے ڈومگری آنگن واڈی کے قریب ایک درخت زمین سے اکھڑ کر گرنے کے نتیجے میں اس کی زد میں آنے والی  ایک حاملہ خاتون سمیت ایک 17 سالہ طالبہ کی بھی موت واقع ہوگئی جبکہ تین  بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہبلی کیمس میں شفٹ کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پیر کی شام کو آنگن واڈی سے بچوں کو گھر لے جاتے وقت راستے میں ایک بہت بڑا درخت اچانک اکھڑ کر گر گیا جس کے نتیجے میں   ساوتری بابو کھرات (28 سال) نامی حاملہ خاتون سمیت پانچ لوگ  درخت کی زد میں آکر دب گئے ۔ جب تک  ساوتری کو درخت کے نیچے سے باہر نکالا جاتا تب تک اس نے دم توڑ دیا تھا، جبکہ دیگر چار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران ایک 17 سالہ  دسویں کلاس کی طالبہ سواتی بابو کھرات جسے شدید زخمی حالت میں ہبلی لے جایا جارہا تھا، راستے میں ایمبولینس میں ہی  دم توڑ دیا۔

yellapur-tree-falls-2

دیگر زخمی بچوں کی شناخت گھاٹو لکُّو کوکارے (5)، شراونی بابو کھرات (2 سال) اور شمباوی بابو کھرات (ساڑھے چار سال)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان سبھی کو یلاپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی علاج کے بعد ہبلی کیمس اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم، ہیسکام کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر درخت کے نیچے دبے ہوئے بچوں اور فوت شدہ ساوتری کو باہر نکالنے اور زخمی بچوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی ۔


Share: