ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپورمیں آبشار کی سیاحت کے لئے آئے ہوئے تین طالب علموں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

یلاپورمیں آبشار کی سیاحت کے لئے آئے ہوئے تین طالب علموں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

Fri, 18 Jul 2025 22:33:01    S O News
یلاپورمیں آبشار کی سیاحت کے لئے آئے ہوئے تین طالب علموں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

بھٹکل18 / جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور تعلقہ کے اریبیل میں واقع آبشار کا نظارہ کرنے کے لئے ہبلی سے پہنچے تین سیاحوں کو اس وقت بچا لیا گیا جب وہ آبشار میں اچانک پانی کا بہاو تیز ہو جانے کی وجہ سے درمیان میں پھنس گئے اور ان کے بہہ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ہبلی سے  میڈیکل کالج کے پانچ طالب علموں کا ایک گروپ اریبیل میں آبشار کا نظارہ اور موج مستی کرنے کے لئے پہنچا تھا۔ جب وہ ایک چھوٹا سا نالہ پار کر رہے تھے تو اس وقت اچانک ہی پانی کا تیز ریلا آیا اور ان میں سے تین طلبہ درمیان میں ہی پھنس کر رہ گئے۔  پھر جب پانی کی رفتار اور سطح کچھ کم ہوئی تو محکمہ جنگلات کے عملے اور پولیس اہلکاروں نے ان کی جان بچانے کی کارروائی انجام دی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا تھا، مگر اس کی ویڈیو کلپ تاخیر سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کی وجہ سے یہ خبر اب عام ہوئی ہے۔


Share: