ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بس نے ماری لاری کو ٹکر، تین ہلاک سات زخمی

یلاپور میں بس نے ماری لاری کو ٹکر، تین ہلاک سات زخمی

Sat, 16 Aug 2025 08:01:47    S O News
یلاپور میں بس نے ماری لاری کو ٹکر، تین ہلاک سات زخمی

بھٹکل 16 اگست (ایس او نیوز): سڑک کنارے پارک لاری کو پیچھے سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں بس پر سوار تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقغ ہوگئی، جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتر کنڑا ضلع کے یلاپور تعلقہ کے ماولی کراس کے قریب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، سرکاری بس باگلکوٹ ضلع سے منگلورو کی طرف جارہی تھی۔ مرنے والںکی شاخت بدامی کے گولی ید-گوڈا گاؤں کی نلوّا ہردولی (40) اور جالیہلی گاؤں کی گرجوّا بودننور (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے ، جبکہ ایک اور 45 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ساتوں افراد باگلکوٹ کے رہائشی ہیں، جن میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے جو شدید طور پر زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہبلی کے کیمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرئع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرکاری بس کیرالہ نمبر پلیٹ والی ایک لاری سے ٹکرا گئی، جو اندھیرے میں بغیر انڈیکیٹر سڑک کے کنارے پارک تھی۔

اس سلسلے میں یلاپور پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: