ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ہیبلے تینگن گُنڈی مندر میں چوری کا معاملہ اور ملزم ایک دن میں گرفتار

بھٹکل: ہیبلے تینگن گُنڈی مندر میں چوری کا معاملہ اور ملزم ایک دن میں گرفتار

Mon, 28 Jul 2025 21:01:54    S O News
بھٹکل:  ہیبلے تینگن گُنڈی مندر میں چوری کا معاملہ اور ملزم ایک دن میں گرفتار

بھٹکل، 28 جولائی (ایس او نیوز): ہیبلے تینگن گُنڈی میں واقع شری برہمالنگیشور ناگادیوتا پرسنّا مندر میں چوری کے معاملے میں پولیس نے ایک دن کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت حنیف آباد کے رہائشی سید یونس سید احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، ملزم نے اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے مندر کا دروازہ توڑ کر تانبے کا برتن، ہریوان اور دیگر پوجا کا سامان چرا کر فرار ہو گیا تھا۔

یہ مندر تینگن گُنڈی کے رہائشی مادھو اچوتھ پربھو کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ چوری کا علم اس وقت ہوا جب خاندان کی ایک خاتون صبح پوجا کے لیے مندر پہنچی اور واقعے کی اطلاع دیگر افراد کو دی۔ گاؤں والے جمع ہونے تک ملزم فرار ہو چکا تھا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر لیا۔

اس سلسلے میں بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور سی پی آئی منجوناتھ لنگاریڈی کی رہنمائی میں ایس آئی بھرمپّا بیلگلی تفتیش کر رہے ہیں۔


Share: