منگلورو، 2 / اگست (ایس او نیوز) سنگھ پریوار سے وابستہ راوڈی شیٹر قتل معاملے کی تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر کے بجپے اور سورتکل میں 13 مقامات پر بیک وقت چھاپہ ماری کی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق این آئی اے کے افسران نے جن مقامات پر آج صبح 6 بجے چھاپہ ماری کی ان میں گرفتار شدہ ملزمان کے رہائشی ٹھکانے بھی شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ راوڈی شیٹر سہاس شیٹی کو بجپے پولیس اسٹیشن حدود میں کینی پڈاو کے مقام پر دن دہاڑے قتل کیا گیا تھا ۔ اس کیس کی تحقیقات پولیس کر رہی تھی مگر مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ 7 جون کو یہ معاملہ این آئی اے کے سپرد کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج مارے گئے چھاپے اسی تحقیقات کی ایک کڑی ہے۔