ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت کی طرف سے سماجی و تعلیمی سروے اور بھٹکل فیڈریشن نے محلہ وار نوجوانوں کے لئے منعقد کیا تربیتی اجلاس

ریاستی حکومت کی طرف سے سماجی و تعلیمی سروے اور بھٹکل فیڈریشن نے محلہ وار نوجوانوں کے لئے منعقد کیا تربیتی اجلاس

Sun, 21 Sep 2025 16:46:03    S O News
ریاستی حکومت کی طرف سے سماجی و تعلیمی سروے اور بھٹکل فیڈریشن نے محلہ وار نوجوانوں کے لئے منعقد کیا تربیتی اجلاس

بھٹکل، 21 ستمبر (ایس او نیوز): کرناٹک بیک ورڈ کلاسیز کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے سماجی و تعلیمی سروے – 2025 (ذات پات مردم شماری) کے پیش نظر، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی سماجی کمیٹی نے مجلس اصلاح و تنظیم کی زیر سرپرستی اتوار کو شہر کی  مختلف محلہ وار کمیٹیوں اور اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران کے لئے تربیتی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں ریاستی حکومت کی طرف سے ہونے والے سروے فارم کی بھرتی کے لئے ضروری معلومات فراہم کی گئی۔

فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مبشر حسین ہلارے نے سروے کے طریقۂ کار، سوالنامے کی نوعیت اور عوامی ذمہ داریوں کی وضاحت کی اور کہا کہ ہر فرد درست معلومات فراہم کرے اور سرکاری عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے آدھار، راشن کارڈ، ووٹر آئی ڈی وغیرہ دستاویزات تیار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے فارم میں مذہب کے خانے میں اسلام، ذات میں مسلم، ذیلی ذات میں نوائط/بیری/دیگر یا صرف مسلم اور مادری زبان میں نوائطی، اردو یا بیری درج کرنے کی اپیل کی۔

اجلاس میں فیڈریشن کے صدر مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی، نائب صدر ایڈوکیٹ سید عمران لنکا، سماجی سکریٹری ظہیر شیخ، سماجی کارکنان اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک رہے۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ بھٹکل کے عوام سروے میں بھرپور تعاون کریں گے۔


Share: