ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمستھلا میں ٹھکانے لگائی گئی لاشوں کا معاملہ : ایک نئے مقام پر بازیادفت ہوئے انسانی جسم کے باقیات

دھرمستھلا میں ٹھکانے لگائی گئی لاشوں کا معاملہ : ایک نئے مقام پر بازیادفت ہوئے انسانی جسم کے باقیات

Tue, 05 Aug 2025 12:42:56    S O News
دھرمستھلا میں ٹھکانے لگائی گئی لاشوں کا معاملہ : ایک نئے مقام پر بازیادفت ہوئے انسانی جسم کے باقیات

بیلتنگڈی ،5/ اگست (ایس او نیوز) دھرمستھلا میں مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کے بعد دفنائی گئی لاشوں کی باقیات تلاش کرنے کے معاملے میں ایک اہم پیش رفت میں اس وقت ہوئی جب کل ایس آئی ٹی کے ذریعے شکایت کنندہ گواہ کے بتائے ہوئے نئے مقام پر کھدائی کرنے پر انسانی ڈھانچے کے باقیات بازیافت ہوئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کل 4 اگست کو جب شکایت کنندہ گواہ کے پہلے سے شناخت کردہ 11 ویں مقام پر کھدائی کرنے کے لیے جا رہی تھی تو اس مقام پر پہنچنے سے پہلے ایس آئی ٹی کے ساتھ  موجود گمنام شکایت کنندہ گواہ  نے مبینہ طور پر بالائی جنگلاتی علاقے میں کسی دوسرے علاقے میں لے جانے پر اصرار کیا ۔

ذرائع کے مطابق اس جنگل میں ایک نئے مقام پر ایک انسانی پنجر بازیافت ہوا ۔ ابتدائی مشاہدات کے مطابق  مرد کے جسم کی ساخت سے مشابہہ باقیات زمین پر پڑے پائے گئے ۔ وہیں قریب کپڑے اور ایک رسی بھی ملی جو بظاہر خودکشی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

اس کے بعد ایس آئی ٹی نے جائے وقوعہ پر  دن بھر کی کارروائی کا محضر تیار کیا اور شام کو تقریباً 6:30 یہ کارروائی اختتام کو پہنچی ۔

جنگلاتی علاقے میں اس نئے مقام پر بازیافت ہونے والے انسانی کے جسم کے باقیات اور دیگر اشیاء کو تین بالٹیوں ور ایک بڑے پیک میں بھرنے اور مہر بند کرنے کے بعد اگلی جانچ کے لئے فارنسک لیباریٹری کو بھیج دیا گیا ۔

    جینت نے درج کروائی شکایت : دھرمستھلا میں غیر قانونی طور پر لاشوں کو دفنانے اور لڑکی کی لاش دفنانے کا معاملہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا دعویٰ کرنے والے جینت ٹی نامی شخص نے دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کروائی ہے ۔     

خیال رہے کہ جینت نے سنیچر کے دن ایس آئی ٹی کے دفتر میں پہنچ کر لاشوں کو دفنانے کا معاملہ آنکھوں سے دیکھنا دعویٰ کیا تھا ۔ ایس آئی ٹی کے افسران نے اس کی زبانی تفصیلات سننے کے بعد اسے دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میں جا کر شکایت درج کرواںے کی ہدایت دی تھی ۔ اسی کے مطابق جینت نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کی کارروائی پوری کی ہے ۔  

توقع ہے خصوصی تحقیقاتی ٹیم آج شکایت کنندہ کی جانب سے نشان زد کیے گئے 11 ویں مقام کی کھدائی کرے گی اور وہاں انسانی جسم کے باقیات تلاش کرنے کی کارروائی آگے بڑھائے گی ۔  


Share: