ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب ولکی میں شراوتی مسلم کونسل کی جانب سے تعلیمی ایوارڈ کی پروقار تقریب

بھٹکل کے قریب ولکی میں شراوتی مسلم کونسل کی جانب سے تعلیمی ایوارڈ کی پروقار تقریب

Mon, 04 Aug 2025 17:17:38    S O News
بھٹکل کے قریب ولکی میں شراوتی مسلم  کونسل کی جانب سے  تعلیمی ایوارڈ کی پروقار تقریب

بھٹکل  4/ اگست  (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے قصبہ ولکی میں منعقدہ  شراوتی مسلم کونسل کے زیر اہتمام شراوتی تعلیمی ایوارڈ کی ایک باوقار تقریب  حال ہی میں، اتحاد پبلک اسکول کے فنکشن ہال میں صدرِ کونسل جناب خواجہ صاحب ابکار کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں تعلیم کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 35 سے زائد طلبہ و طالبات کو میڈل اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

تقریب میں نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا انصار خطیب مدنی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک رہے، جبکہ جماعت المسلمین کمٹہ کے صدر محسن قاضی، اعظمی ہیلتھ سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مسلم ندوی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ بھٹکل سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں میں جناب عتیق الرحمن منیری،جناب فاروق مصباح،  جناب ، جناب عبدالسلام دامودی، جناب عُبیداللہ عسکری، جناب جیلانی محتشم، جناب قمر سعدااور جناب عبدالمعز معلم سمیت دیگر ذمہ داران بھی  شامل رہے۔

Sharavati Council Award_1

پروگرام میں ایس ایس ایل سی، پی یو سی سال دوم، ڈگری اور دیگر تعلیمی شعبوں میں امتیازی کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو معزز مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور تعلیمی میدان میں مسلسل جدوجہد کی تلقین کی۔

 دعا کے ساتھ تقریب  اختتام پذیر ہوئی۔

نمایاں کامیاب طلبہ و طالبات:
حفاظِ کرام کی فہرست:
تقریب میں جن حفاظ کرام کو ایوارڈز دیے گئے ان میں درج ذیل نام شامل ہیں:

ماہر رحمت اللہ محمد قاضی (مدرسہ فاطمہ الزہراء، ولکی)

نصیبہ بنت فضل بگنورادکی (مدرسہ فاطمہ الزہراء، ولکی)

ثمرہ بنت حبیب  ہگلواڑی ک (مدرسہ فاطمہ الزہراء، ولکی)

محمد معوذ ابن  مختار فخرو  (مدرسہ عمر فاروق، ولکی)

دانیال ابن باشاہ سد ی پاپا (مدرسہ عمر فاروق، ولکی )

حسان ابن مثنی چوپا (مدرسہ عمر فاروق، ولکی)

عبداللہ بن محمد فیاض قاضی (مدرسہ تنویر الا سلام ، مرڈیشور)

دیگر نمایاں کامیابی درج کرکے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے نام اور تفصیلات اس طرح ہیں:

Sharavati Council Award List 2 (2)
Sharavati Council Award List 2 (1)
 


Share: