بھٹکل، 28/ اگست (ایس او نیوز /پریس ریلیز ) بھٹکل سیرت نبوی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کے مقصد سے ایک آن لائن سیرت کوئز مقابلے کا انعقاد ادارہ ٹیچنگز اف پروفیٹ محمد ﷺ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلہ یکم ستمبر 2025 سے شروع ہوگا۔ اس کا مقصد نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانا اور سیرت کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنا ہے۔
اس مقابلے میں کسی بھی ذات،مذہب،علاقے سے تعلق رکھنے والا شخص شریک ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے نہ کوئی رجسٹریشن درکار ہے اور نہ ہی کسی طرح کی فیس۔ تمام سوالات روزانہ Google Form کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ ہر دن دس سوالات شامل ہوں گے، جن میں پانچ ملٹی پل چوائس اور پانچ آزاد سوالات ہوں گے۔ ساتھ ہی روزانہ جوابات کے حل کےلیے ایک لنک بھیجی جائے گی۔
یہ مقابلہ ہر ایک کے لیے علم و مطالعہ کا بہترین ذریعہ ہوگا، جس کے ذریعے شریک ہونے والے اپنی معلومات میں اضافہ کرسکیں گے اور سیرت نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو جاننے کا موقع پائیں گے۔
منتظمین نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے جملہ پینتیس ہزار روپے انعامات رکھے گئے ہیں، تاکہ شرکاء کے شوق اور دلچسپی میں مزید اضافہ ہو۔
مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے شرکاء کو ادارے کے واٹس ایپ چینل سے جڑنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ رابطہ کے لیے نمبر بھی 7795040474 جاری کیا گیا ہے۔
