بھٹکل، 25 جولائی (ایس او نیوز):اُترکنڑا ضلع کے بھٹکل مضافاتی پولیس حلقے سے مُرڈیشور پولیس تھانے کو علیحدہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے نیا مرڈیشور پولیس سرکل قائم کر دیا ہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق، نئے سرکل میں پڑوسی ہوناور تعلقہ کے منکی مضافاتی پولیس تھانے کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد مرڈیشور اور منکی دونوں تھانے اب مرڈیشور سرکل کے تحت کام کریں گے۔
اب مرڈیشور یا منکی کے عوام کسی بھی شکایت یا پولیس سے متعلق معلومات کے لیے مرڈیشور پولیس سرکل کے افسران سے فون نمبر (08385) -226813 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔