ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار اربن کوآپریٹیو بینک کو آر بی آئی نے کر دیا بند - رجسٹرار کو دیا 'لکویڈیٹر' مقرر کرنے کا حکم

کاروار اربن کوآپریٹیو بینک کو آر بی آئی نے کر دیا بند - رجسٹرار کو دیا 'لکویڈیٹر' مقرر کرنے کا حکم

Sat, 26 Jul 2025 10:47:00    S O News

کاروار ، 26 / جولائی (ایس او نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے کاروار اربن کوآپریٹیو بینک کا اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے رجسٹرار آف کرناٹکا کوآپریٹیو سوسائٹیز کو 'لکویڈیٹر' (کسی بھی مالی ادارے کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں اثاثوں اور واجبات کا تصفیہ کرنے والا افسر) مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ کاروار اربن کوآپریٹیو بینک میں ضروری سرمایہ اور آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا نے کل کے دن کا کاروبار ختم ہونے کے ساتھ ہی بینک کی تمام کاروباری سرگرمیوں پر روک لگا دی ہے ۔ اسی کے ساتھ  رجسٹرار آف کرناٹکا کوآپریٹیو سوسائٹیز کو بینک بند کرواتے ہوئے معاملات کے تصفیے کے لئے 'لکویڈیٹر' مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
    
بتایا گیا ہے کہ 'لکویڈیشن' کے بعد ہر ڈپازٹر کو اس کے ڈپازٹ کے عوض لی گئی انشورنس پالیسی کی رقم ڈپازٹ انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن سے پانچ لاکھ روپے تک حاصل کرنے کی گنجائش رہے گی ۔ 
    
آر بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک کی طرف سے جو معلومات دی گئی ہیں اس کے مطابق 92.9%  ڈپازٹرس اپنی جمع شدہ پوری رقم حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔  ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ڈی آئی سی جی سی) نے 30 جون 2025 تک ڈپازٹ انشورنس کی رقم کی صورت میں اب تک جملہ 37.79 کروڑ روپے ادا کیے ہیں ۔ 


Share: