ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: 1930 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط - دو گرفتار - مزید ایک کی تلاش جاری

کاروار: 1930 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط - دو گرفتار - مزید ایک کی تلاش جاری

Thu, 10 Jul 2025 12:15:45    S O News

کاروار ، 10 / جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے رام نگر  میں پولس کی ایک ٹیم نے  گوا کی طرف جانے والی ایک  سواری پر سے  1930 کلو گرام گائے کا گوشت ضبط کرلیا ہے اور دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس کے مطابق ضبط کئے گئے گوشت کی مالیت قریب 6،75،500 روپئے ہے۔ پولس نے گوشت کو رفت کرنے کے لئے استعمال کی گئی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔

   پولیس ذرائع  کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین  کی شناخت  بیلگاوی کے رہنے والے گاڑی کےڈرائیور بالپّا بودنور اور کلینر راجو بالو نائیک کے طور پر کی گئی ہے اور کلیدی ملزم امول موہن داس کی تلاش جاری ہے ۔

پولس ذرائع سے دی گئی جانکاری کے مطابق  اتر کنڑا  کے سرحدی علاقہ، یعنی  گوا  نیشنل ہائی وے کا ایک حصہ دھنس جانے کے بعد وہاں سے بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی ہوئی پابندی کے پس منظر میں رام نگر پولس  پیٹرولنگ  کررہی تھی اور انموڈ گھاٹ کے دھنسے ہوئے حصے کے قریب بھاری گاڑیوں کو گوا کی طرف جانے سے روکنے اور انہیں متبادل راستہ سجھانے کے مقصد  سے ناکہ بندی  کررکھی تھی ۔ جس کے دوران ایک ٹاٹا یودھا گاڑی (KA 25 AB 6640) گوا کی طرف جا رہی تھی ۔ جب ایس آئی مہانتیش کی ٹیم نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکے بغیر گوا کی طرف بھاگ نکلنے کی کوشش کی ۔ جب گاڑی کا پیچھا کرکے اسے روکا گیا اور ڈرائیور اور کلینر سے پوچھ تاچھ کی گئی تو گاڑی کے اندر گائے کا گوشت ہونے کی بات پتہ چلی ۔ ملزمین سے تفتیش کرنے پر پتہ چلا ہے کہ ضبط کیے گئے گائے کے گوشت کا تعلق بیلگاوی کے  رہنے والے امول موہن داس سے ہے ۔

پولیس نے ملزمین کے خلاف گئو ہتھیا مخالف قانون، بی این ایس اور موٹر وہیکل ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے اوراس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔


Share: