ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: عرس کے دوران لوگوں کا ہجوم - آکسیجن کی کمی سے سانس لینے میں دشواری - کئی افراد اسپتال میں داخل

پتور: عرس کے دوران لوگوں کا ہجوم - آکسیجن کی کمی سے سانس لینے میں دشواری - کئی افراد اسپتال میں داخل

Mon, 30 Jun 2025 12:08:25    S O News

پتور ،30 / جون (ایس او نیوز) دکشن کنڑا کے کڈبا تعلقہ کے کانیور میں منعقدہ ایک عرس کی تقریب میں بے پناہ ہجوم کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے کی تکلیف ہونے اور دم گھٹنے جیسی شکایات کے بعد کئی افراد کو علاج کے لئے کانیور اور پتور کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ پتور - کوکّے سبرامنیا ریاستی ہائی وے پر واقع کانیور کے کورت تنگل کی درگاہ میں عرس کی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ اس موقع پر توقع سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی جس کے بعد احاطے میں آکسیجن کی کمی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی طبیعت بگڑنے لگی ۔ بتایا جاتا ہے کہ عرس میں شرکت کے لئے آنے والوں کا ہجوم اس قدر زیادہ تھا کہ سڑک پوری طرح بند ہوگئی ۔ 


Share: