ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    میں صدرکی دوڑ میں نہیں ہوں،یہ سب افواہیں ہیں :بھاگوت 

    میں صدرکی دوڑ میں نہیں ہوں،یہ سب افواہیں ہیں :بھاگوت 

    Wed, 29 Mar 2017 19:56:47  SO Admin
    آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ وہ صدر کے عہدے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔بدھ کی صبح بھاگوت نے ناگپور میں کہاکہ میں صدارتی دوڑ میں نہیں ہوں۔واضح رہے کہ بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیوسینا نے اس ہفتے کہا تھا ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے لیے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت صدر کے لیے اچھی پسند ہوں گے۔انہوں نے کہا تھاکہ یہ ملک میں سب سے اعلی عہدہ ہے، بے داغ شبیہ والے کسی شخص کو اس پر فائز ہونا چاہئے
    شکست سے بھڑکی آسٹریلیائی میڈیا نے کوہلی پر سادھا نشانہ

    شکست سے بھڑکی آسٹریلیائی میڈیا نے کوہلی پر سادھا نشانہ

    Wed, 29 Mar 2017 19:52:25  SO Admin
    گواسکر۔بارڈر ٹرافی پر قبضہ جمانے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ایک بار پھر آسٹریلیائی میڈیا کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ بدھ کو آسٹریلیا کے زیادہ تر بڑے اخبارات میں کوہلی کے رویے پر تنقید کی گئی ہے۔
    آسٹریلیا کے سابق اسپنر کیری اوکیفی نے اٹھائے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی پر سوال، کہاا سٹیو انتہائی جذباتی

    آسٹریلیا کے سابق اسپنر کیری اوکیفی نے اٹھائے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی پر سوال، کہاا سٹیو انتہائی جذباتی

    Wed, 29 Mar 2017 19:48:30  SO Admin
    آسٹریلیا کے سابق سپن بالر کیری اوکیفی نے ا سٹیو سمتھ کی کپتانی صلاحیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کیری کی براہ راست رائے ہے کہ سمتھ میں کپتانی والے تیور نہیں ہیں اور ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے کئی مواقع پر تل کا تاڑ بنایا، اگرچہ کیری اوکیفی نے کہا کہ ا سٹیو سمتھ نے پوری ایمانداری کے ساتھ ٹیم کو قیادت دینے کی کوشش کی لیکن کپتانی کے دباؤ بھرے کام کے لحاظ سے وہ انتہائی پرجوش ہیں۔
    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم انڈیا کی بادشاہت برقرار

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹیم انڈیا کی بادشاہت برقرار

    Wed, 29 Mar 2017 19:40:10  SO Admin
    ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم نے سیشن کا اختتام ٹاپ پر رہتے ہوئے کیا ہے اور اس کی وجہ سے ٹیسٹ چمپئن شپ پر اس کا قبضہ برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے 10 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی حقدارہوگئی ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز اور رقم یکم اپریل تک نمبر ایک مقام پر رہنے والی ٹیم کو دی جاتی ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل سنیل گواسکر نے دھرم شالہ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے اور
    دھونی کی آدھارتفصیلات لیک معاملے میں ایجنسی پر لگی 10 سال کی پابندی

    دھونی کی آدھارتفصیلات لیک معاملے میں ایجنسی پر لگی 10 سال کی پابندی

    Wed, 29 Mar 2017 19:36:17  SO Admin
    ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی آدھار کارڈ سے منسلک معلومات کے لیک معاملے میں حکومت نے کارروائی کی ہے۔ بدھ کو حکومت نے معلومات لیک کرنے کے الزام میں متعلقہ ایجنسی پر دس سال کی پابندی لگا دی ہے۔بتا دیں کہ منگل کو دھونی کی بیوی نے ٹوئٹ کرکے وزیر کو گھیرا تھا۔
    میسی پر پابندی کے بعد ارجنٹائن کو بولیویا کے ہاتھوں شکست

    میسی پر پابندی کے بعد ارجنٹائن کو بولیویا کے ہاتھوں شکست

    Wed, 29 Mar 2017 19:30:47  SO Admin
    ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم اپنے کپتان لیونل میسی پر چار میچوں کی پابندیعائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ایک اہم میچ میں بولیویا کے ہاتھوں دو گول سے شکست کھا گئی ہے۔
    مجھے اپنا روزگار واپس مل گیا: ماریا شاراپوا

    مجھے اپنا روزگار واپس مل گیا: ماریا شاراپوا

    Wed, 29 Mar 2017 19:25:01  SO Admin
    پانچ بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے کہا ہے کہ ان کو ان کا روزگار واپس مل گیا ہے اور وہ 15 ماہ کی پابندی کے بعد ٹینس مقابلوں میں واپس آ رہی ہیں۔شراپووا پر ممنوعہ دوا میلڈونیم کے استعمال کی وجہ سے گذشتہ سال جون میں دو سال کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی
    ہنگری میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو محصور رکھنے کا قانون لاگو ہو گیا

    ہنگری میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو محصور رکھنے کا قانون لاگو ہو گیا

    Wed, 29 Mar 2017 18:50:00  SO Admin
    ہنگری میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والوں کو کنٹینرز پر مبنی رہائشی علاقوں میں محصور رکھنے والا قانون گزشتہ روز سے لاگو ہو گیا ہے۔
    موصل میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکہ ہو سکتا ہے

    موصل میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکہ ہو سکتا ہے

    Wed, 29 Mar 2017 18:42:58  SO Admin
    ایک امریکی جنرل نے کہا ہے کہ 17 مارچ کے فضائی حملے میں ممکنہ طور پر اتحادی افواج کا کردار ہو سکتا ہے جس میں 100 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔لیفٹنینٹ جنرل سٹیون ٹاؤن سینڈ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس دن عراق کے اس حصے میں فضائی حملے کیے تھے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کے اس 'غیر ارادی واقعے میں ملوث ہونے کے بہت امکانات ہیں۔