Sat, 24 Apr 2021 10:48:14SO Admin
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔ انہوں نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
View more
Thu, 25 Feb 2021 13:54:59SO Admin
منگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ آلہ نصب کرکے بینک گاہکوں کی تفصیلات حاصل کرنے اور بعد میں نقلی اے ٹی ایم کارڈ بنا کر رقم اینٹھنے کے معاملات میں ایک منظم گینگ کا ہاتھ ہے اور اسی گینگ نے اڈپی میں بھی جعلسازی اور دھوکہ سے رقم اڑانے کی کارروائی انجام دی ہے۔
View more
Tue, 23 Feb 2021 19:21:25SO Admin
بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کاماکشی پٹرول کے قریب ایک راہ گیر کو ٹکر مارکر سواری فرار ہوگئی جس سے راہ گیر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت بھٹکل جالی دیوی نگر کے رہنے والے سید آصف میراں صاحب (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کا تعلق ساگر سے بتایا گیا ہے۔
View more
Sat, 20 Feb 2021 12:48:10SO Admin
بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کمشنر منجوناتھ پر ساد نے بی بی ایم پی عملہ کو اگلے مارچ تک سخت احتیاطی اقدامات کر نے کی ہدایت دیتے ہو ئے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر نے کا اشارہ دیا ہے-شہر میں انگلینڈ کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ کے پیش نظر ٹاؤن ہال میں منعقد اسپیشل کمشنر،جوائنٹ کمشنر اور بی بی ایم پی شعبہئ صحت کے افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے منجوناتھ پر ساد نے یہ اشارہ دیا-
View more
Sat, 30 Jan 2021 10:31:17SO Admin
رواں تعلیمی سال کورونا وائرس کی نذر ہو گیا -تمام جماعتوں کے طلبہ نے امسال جو بھی پڑھائی کی یا سیکھا وہ آن لائن کلاسوں کے ذریعہ-اس درمیان ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے ایک اہم اعلان کیا ہے -
View more
Sat, 23 Jan 2021 10:58:26SO Admin
جمعہ کے روز مرکز کی مودی حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان ہوئی میٹنگ ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گئی، لیکن ساتھ ہی ایسا لگتا ہے کہ ’میٹنگ-میٹنگ کا کھیل‘ بھی ختم ہو گیا ہے-
View more
Tue, 15 Dec 2020 10:29:49SO Admin
بازار میں آمد سخت رہنے اور مانگ بڑھنے سے نومبر 2020میں تھوک افراط زر کی شرح1.55فیصد درج کی گئی ہے جبکہ اس سے پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.58فیصد تھی -
View more
Mon, 14 Dec 2020 20:01:37SO Admin
بھٹکل کے ایک طالب علم کو پی یو سی دوم اور نیٹ امتحان میں بہترین درجے سے کامیابی حاصل ہونے کے باوجود اور سرکاری کوٹہ سے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لئے سیٹ ملنے کے بائوجود غربت کی وجہ سے لڑکا داخلہ لینے سے معذور ہے اور اس ہونہار لڑکے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی مدد کریں اور ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy